زینب الرٹ آگاہی پروگرام شروع کروانے کی ہدایت
منتخب اضلاع میں پبلک آفسز ،سکولوں میں زینب الرٹ پوسٹر آویزاں ہونگے
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات وزارت انسانی حقوق کے بچوں سے زیادتی کے بڑھتے کیسز پر اقدام شروع ،ملک کے 12 اضلاع میں زینب الرٹ آگاہی پروگرام شروع کروانے کی ہدایت جاری کر دی گئی وزارت انسانی حقوق کی جانب سے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایات جاری کر دی گئیں، منتخب اضلاع میں پبلک آفسز اور سکولوں میں زینب الرٹ پوسٹر آویزاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی پنجاب میں ملتان ،مظفر گڑھ ،شیخوپورہ کے اضلاع شامل سندھ میں خیرپور،تھرپارکر،نوشہرو فیروز اور دادو کے اضلاع شامل ،بلوچستان میں ضلع کوئٹہ اور کیچ شامل جبکہ خیبرپختونخوا میں پشاور،ڈی آئی جی خان اور نوشیرہ کے اضلاع شامل ہیں ۔