ڈپٹی کمشنر کا فیڈمک کیمپ آفس ،انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ
کمرشل سرگرمیوں کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی،علی شہزاد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی(فیڈمک) کیمپ آفس ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ایس ایس پی آ پریشنز محمد افضل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ محمد حیدر اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔قائم مقام سی ای او رانا محمدیوسف نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو ترقیاتی کاموں اور امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کے حوالے سے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جس کے باعث یہ منصوبہ بہت جلد کامیابی سے مکمل ہوگا۔انہوں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے قیام کو سراہااور کہا کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائینگی۔انہوں نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں فرنیچر سٹی،ہیلتھ سٹی اور ویونگ سٹی پرکام کے آغاز اور ون ونڈو سروس سنٹرکے قیام سمیت فیڈمک کے زیر انتظام سی پیک کے تحت بننے والے اسپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ بھی لی۔