پی ایچ اے کمپلیکس :بورڈ آف ڈائریکٹرز کا15 واں اجلاس

پی ایچ اے کمپلیکس :بورڈ آف ڈائریکٹرز کا15 واں اجلاس

اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،ڈائریکٹر جنرل عاصمہ اعجاز

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی وایم پی اے میاں وارث عزیز کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا15 واں اجلاس پی ایچ اے کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ڈائریکٹرجنرل عاصمہ اعجاز چیمہ اور بورڈ کے ارکان بھی موجود تھے ۔اجلاس میں ایڈواٹائزنگ فیس سے متعلقہ امور،اوور چارجنگ کے سدباب کے حوالے سے قائم کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔بورڈ ممبران نے کمیٹی کے سربراہ ڈائریکٹر سی اینڈ ایم کو شکایات کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مزید برآں بھیجے جانے والے تمام نوٹس پر کیٹیگری کے حساب سے ٹیرف لکھنے کی بھی ہدایت کی تاکہ متعلقہ شخص خود سے اپنا بل لے سکے علاوہ ازیں کنٹریکٹر فرم کی جانب سے بھیجے جانے والے بل کو ڈائریکٹر سی اینڈ ایم کی طرف سے تصدیق کرنے کی بھی تجویزدی گئی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی ریلیف کو یقینی بنایا جائے گا۔ آئندہ بورڈ میٹنگ میں ان فیصلوں کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں