شہری ایک ہی جگہ پر دوبار ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹ گیا
جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ، ایک ہی جگہ پر شہری کو ایک ہفتہ میں دو بار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پولیس نے 20 روز بعد مقدمہ درج کرلیا، متاثرہ شہری نے سٹیزن پورٹل اور آرپی او کو مقدمہ درج نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ عبداللہ پور انڈرپاس پرشوکت علی نامی شہری کو 22 اور 26 اگست کی رات موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے لوٹا، متاثرہ شہری کا کہنا ہے پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہ ہوا جس پر اس نے آر پی او فیصل آباد اور وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کی ، متاثرہ شہری کا کہنا ہے آر پی او فیصل آباد کی ہدایت پر 20 روز بعد اسکا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔