موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ جھنگ پولیس کا جوان زخمی

موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ جھنگ پولیس کا جوان زخمی

نامعلوم مسلح ملزموں کی فائرنگ سے جھنگ پولیس کا جوان زخمی ہوگیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق تین نامعلوم ملزم موٹر سائیکل پرسوارہو کر ایوب چوک سے گزر رہے تھے کہ شاہین سکواڈ نے مشکوک پا کرروکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے شاہین سکواڈ کا جوان حیدر علی زخمی ہو گیاجبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،زخمی کو ہسپتال داخل کرادیاگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں