اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی پٹواریوں کیلئے تربیتی ورکشاپ

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی پٹواریوں کیلئے تربیتی ورکشاپ

زمینوں کے متعلق خسرہ و گرداوریوں کوکمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ،محمد زبیر

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )دیہی علاقوں میں دیہی مرکز مال بنا کر لوگوں کو اراضی کے متعلق تمام سہولیات دہلیز پر میسر کر رہے ہیں۔ محکمہ مال کے پٹواریوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے کمپیوٹر ائز ڈ کیاجا رہا ہے ۔ لوگوں کی زمینوں کا ریکارڈ محفوظ کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے محکمہ مال کے پٹواریوں کو تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی مرکز مال میں آنے والے سائلین کو تمام سہولیات میسر کرنے کیلئے عملے کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ زمینوں کے متعلق خسرہ و گرداوریوں کوکمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا جن علاقوں میں مرکز دیہی مال قائم کئے گئے ان میں جڑانوالہ صدر ، بچیانہ ،ستیانہ ، لنڈیانوالہ ،چک حماندکا، بیدیانوالہ ، اواگت شامل ہیں جہاں عملہ بھر پور طریقہ سے خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر صدر انجمن پٹواریاں محمد قاسم ، حق نواز چیمہ ، ظفر اﷲ و دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو پٹواریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں