اے سی چنیوٹ کا سبزی منڈی کا دورہ،قیمتیں چیک کیں

اے سی چنیوٹ کا سبزی منڈی کا دورہ،قیمتیں چیک کیں

حکومت نے عوام کو بے جامہنگائی سے بچانے کا عزم کررکھا ہے ،غزالہ کنول

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنرسید محمد مسعود نعمان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ غزالہ کنول نے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی چنیوٹ کا دورہ کیا،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ، ای اے ڈی او و دیگر عملہ مارکیٹ کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھا،اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی میں مختلف سبزیوں وپھلوں کی دستیابی اور تھوک قیمتوں کوبھی چیک کیا اور شیڈز وسٹالز پر آلو، پیاز، ٹماٹر ودیگر سبزیوں کی بولیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی مقدار کو چیک کیا،انہوں نے کہا حکومت نے عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کا عزم کررکھا ہے جس کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیو ں کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلا جواز تھوک قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر سید محمد مسعود نعمان نے ضلع میں پرائس کنٹرول کی مسلسل مانیٹرنگ کو جاری رکھنے اور گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں