ہسپتال کے جراثیمی فضلے تلف کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز

ہسپتال کے جراثیمی فضلے تلف کرنے  کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز

محکمہ ماحولیات کی جانب سے ہسپتال کے جراثیمی فضلے کو تلف کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا

کمالیہ(نامہ نگار )محکمہ ماحولیات کی جانب سے ہسپتال کے جراثیمی فضلے کو تلف کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں مختلف ہسپتالوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ٹوبہ انجم ریاض نے ہسپتال کے عملے سے ملاقاتیں کیں اور لیکچر دیا۔ اس موقع پر انسپکٹر ماحولیات ٹوبہ محمد عرفان خان اور دیگر نمائندے بھی شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں