بزمِ عادِل یزدانی چنیوٹ کے زیراہتمام پہلا محفل مشاعرہ

بزمِ عادِل یزدانی چنیوٹ کے زیراہتمام پہلا محفل مشاعرہ

سانگلہ ہل سے مشہور پنجابی شاعر ارشد منظور کے ساتھ ایک شام منائی گئی

چنیوٹ (نمائندہ دنیا) بزمِ عادِل یزدانی چنیوٹ کے زیراہتمام یزدانی ہاؤس پر پہلے محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوا جس میں سانگلہ ہل سے مشہور پنجابی شاعر ارشد منظور کے ساتھ ایک شام منائی گئی جبکہ مشاعرے کے مہمان خصوصی صفدر آباد سے آئے جگت مشہور پنجابی شاعر ندیم افضل تھے ، مہمان اعزاز فیصل آباد سے آئے اشفاق بابر تھے مشاعرے کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جو حاجی اکرم ساگر نے پیش کی جبکہ نعت رسولؐ پروفیسر عادل یزدانی نے پیش کی ۔ پروفیسر خالد شبیر احمد، پروفیسر عادِل یزدانی، حفیظ الرحمن حفیظ، ذوالقرنین راشد، فلک شیر نوید، زاہد یاسین اکھیاں، تصور سمیع، حسن عازم، حسن رشید، شمروز عالم سوختہ، اسامہ اور نقیبِ محفل عدنان ناظر نے کلام پیش کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں