نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اپوزیشن لیڈرشہبازشریف سےپارٹی رہنماامیرمقام کی ملاقات
  • بریکنگ :- الزام لگانےوالےایک بارپھرجھوٹےثابت ہوگئے،امیرمقام
  • بریکنگ :- پہلےسےبھی زیادہ محنت سےعوام کی خدمت کریں گے،امیرمقام
Coronavirus Updates

اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد احمد پور سیال کا اجلاس

اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد احمد پور سیال کا اجلاس

دنیا اخبار

بورڈ میں41درخواستیں پیش ،چھان بین کے بعد 34معذور قرارپائے گئے

احمدپورسیال (نمائندہ دنیا ) تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد تحصیل احمد پور سیال کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر حفیظ اللہ خان خالد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بطور چیئرمین تحصیل اسیسمنٹ بورڈ احمد پور سیال ہوا جس میں اظہر عباس عادل سیکرٹری تحصیل اسیسمنٹ بورڈ احمد پور سیال ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال جھنگ، ڈاکٹر محمد عباس رضا سرجن ،ڈاکٹر یونس آئی سپیشلسٹ، فضل الٰہی منیجر TEVTAاحمد پور سیال اور سہیل آرتھر میڈیکل سوشل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال احمد پور سیال نے شرکت کی۔ بورڈ میں41 معذور افراد کی مختلف کیٹیگری کی درخواستیں پیش کی گئیں بورڈ نے مکمل چھان بین کے بعد 34 افراد کو معذور قرار دیا 2افراد کو مزید سپیشلسٹ رائے کیلئے ڈی ا یچ کیو ہسپتال جھنگ ریفر کیا گیا جبکہ 4 افراد بورڈ میں حاضر نہیں ہوئے اور 1 کیس معذوری کی کیٹیگری میں نہیں آ سکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں