پیرمحل :قبضہ مافیا سے 5کروڑ روپے کا سرکاری رقبہ واگزار

پیرمحل :قبضہ مافیا سے 5کروڑ روپے کا سرکاری رقبہ واگزار

خواتین کے ذریعے احتجاج ڈرامہ نکلا ،کارروائی پرسماجی حلقوں کا خراج تحسین

پیرمحل (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ رانا کی قیادت میں محکمہ مال ،میونسپل کمیٹی عملے کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پانچ کروڑ روپے کا سرکاری رقبہ واگزار ، قبضہ مافیا کا خواتین کے ذریعے احتجاج ڈرامہ نکلا ۔ تفصیل کے مطابق سی پلاٹ خانجوان گرڈ سٹیشن بستی میں قبضہ مافیا نے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین پر قبضہ کررکھا ہے غلام مرتضیٰ رانا اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں محکمہ مال پٹواری عملہ ، میونسپل کمیٹی عملہ نے ہمراہ لیڈی پولیس ، بھاری مشینری کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگذار کروالی تو قبضہ مافیا کے لوگوں نے خواتین کو آگے کرکے خاتون کو ملبہ کے قریب زخمی ہونے کا ڈرامہ کرکے اسے چارپائی پر ڈال کر ریلوے پھاٹک بند کرکے احتجا ج شروع کردیا حالانکہ محکمہ مال نے سرکاری رقبہ واگذار کروالیا تھا ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو اپنی گاڑی میں ہسپتال منتقل کرنا چاہاتو قبضہ مافیا نے خاتون کو ریسکیو 1122گاڑی میں لے جانے پر مزاحمت کی جس سے زخمی خاتون کا پول کھل گیا سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ رانا کی قیادت میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی پر تحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں