بچی سے زیادتی کی کوشش،50سالہ دکاندارپرتشدد

بچی سے زیادتی کی کوشش،50سالہ دکاندارپرتشدد

(ف)دکان پر چیزلینے گئی جہاں منظورزیادتی کی کوشش کررہاتھا،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پچاس سالہ دکاندار کی 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں 7سالہ بچی (ف) دکان پر چیز لینے کے لئے گئی جو گھر واپس نہ آئی جس پر بچی کی والدہ نے دکان پر جا کر دیکھا تو دکاندار منظور حسین بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا ، والدہ کے شورپراہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں