جھنگ روڈ پر بدترین ٹریفک جام، گاڑیوں لمبی قطاریں

جھنگ روڈ پر بدترین ٹریفک جام، گاڑیوں لمبی قطاریں

ٹریفک وارڈن غائب، ایمبولینس پھنس جانے مریضوں کو شدید مشکلات ون وے کی خلاف ورزیاں معمول ،شہریوں کا سی ٹی او سے نوٹس کامطالبہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا)جھنگ روڈ پر ایئر پورٹ تا جزام روڈ تک بد ترین ٹریفک جام ،تین گھنٹے تک ٹریفک جام رہنے سے کئی کئی کلو میٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں لوگ متبادل راستے کے لئے دربدر ہوتے رہے ایمبولینس پھنس جانے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔یاد رہے کہ جھنگ روڈ ماڈل بازار تا بائی پاس زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے ون وے کی خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں ٹریفک وارڈن نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ٹریفک جام ہو جاتی ہے ۔شہریوں نے سی ٹی او سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا جھنگ روڈ پر ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تا کہ آئے روز ٹریفک جام کے عذاب سے نجات مل سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں