اکیڈمک سیشن کا تاخیر سے آغاز ، ٹیچرز کی ٹریننگز نہ ہونا ایس این سی کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ
پرائیویٹ سیکٹر یکساں قومی نصاب کیخلاف نہیں،حکومت اگلے سیشن تک کا وقت، ٹیچرز کیلئے الگ سے ٹریننگز کا بھی اہتمام کرے ، چیئرمین پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)اکیڈمک سیشن کا تاخیر سے آغاز اور نجی سکول ٹیچرز کی ٹریننگز نہ ہونا سنگل نیشنل کریکولم (ایس این سی)کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ بن گیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کو نجی سکولوں میں یکساں قومی نصاب کے نفاذ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،نجی تعلیمی اداروں کے پرائیویٹ سکول ٹیچرز کی حکومتی سطح پر یکساں قومی نصاب بارے ٹریننگ نہ ہونے کو بھی سنگل نیشنل کریکولم کے نفاذ میں رکاوٹ کی ایک وجہ قرار دیدیا۔ چیئرمین پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی کہتے ہیں کہ اکثر سکولز بچوں کو پہلے سے رجسٹرڈ نجی پبلشرز کی کتابیں پڑھا رہے تھے ۔ حکومت کے یکم اگست سے نئے سیشن کے آغاز سے پہلے طلبا کتابیں خرید چکے تھے اب طلبا ایک سیشن میں دوسری بار کتابیں کیسے خریدیں ۔ پرائیویٹ سیکٹر یکساں قومی نصاب کیخلاف نہیں لیکن حکومت سنگل نیشنل کریکولم کے نفاذ کیلئے اگلے سیشن تک کا وقت دے ۔ حکومت اگلے سیشن تک نجی سکول ٹیچرز کیلئے الگ سے ٹریننگز کا بھی اہتمام کرے ۔