سرگودھا روڈ پر یو ٹرن بند کرنے پر اہل علاقہ کا شدید احتجاج
مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا دی ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرگودھا روڈ پر یو ٹرن بند کرنے پر اہل علاقہ کا احتجاج ۔ لاثانی پلی سرگودھا روڈ کو درجنوں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بند کردیا ۔ احتجاج سڑک پر واقع یوٹرن بند کرنے کی وجہ سے کیاگیا ۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا دی ۔ روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔