جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات و کھادیں بنانے والوں کیخلاف کارروائی

جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات و  کھادیں بنانے والوں کیخلاف کارروائی

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات و کھادیں بنانے اور کاروبار کرنیوالے افراد کا قلع قمع کرنے کیلئے مربوط مہم بھرپور انداز میں جاری ہے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات و کھادیں بنانے اور کاروبار کرنیوالے افراد کا قلع قمع کرنے کیلئے مربوط مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر محمد یاسر تھیم کی زیر نگرانی زراعت آفیسر پلانٹ پروٹیکشن حفضہ افضل نے بغیر ڈیلر شپ، انوائس اور سٹاک رجسٹر زرعی ادویات فروخت کرنے والی دکان شاہ جیونہ ایگرو سروسز جھنگ روڈ اڈا شاہ جیونہ اور خوشحال کسان ایگرو سروسز، اڈا منڈی شاہ جیونہ پر کامیاب ریڈ کیا اور5لاکھ سے زائد مالیت کی غیر قانونی زرعی ادویات برآمدکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں