آ ر پی او کی کھلی کچہری ، انصاف کی فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت
بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ، ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی
چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے لوگوں کے مسائل سننے کیلئے ٹی ایم اے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی او بلال ظفر،ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین، ڈی ایس پی صاحبان،ایس ایچ اوز، تفتیشی افسروں ،صحافیوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آر پی او نے لوگوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسروں کو درخواستیں مارک کرکے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آر پی او نے ہدایت کی کہ دادرسی یقینی بناکرمقررہ وقت کے اندر فالواپ رپورٹ پیش کی جائے ۔آر پی او نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے ۔کسی مظلوم کیساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔