برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 100 روپے کا اضافہ ، مزید بڑھنے کا امکان

برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 100 روپے کا اضافہ ، مزید بڑھنے کا امکان

310 روپے سے اوپر فروخت جاری ، اثرات انڈوں کی قیمتوں پر بھی نظر آ رہے ہیں ،حکومت کنٹرول میں ناکام:دکاندار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد میں برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 100 روپے کا اضافہ ہو گیا ، مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپے سے تجاوز کر گئی مہنگائی کی لہر میں برائلر گوشت کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ،گزشتہ چند دنوں میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں 100 روپے تک اضافہ ہوگیا ،مارکیٹ میں برائلر گوشت 310 روپے سے اوپر فروخت کیا جا رہا ہے ،شہری کہتے ہیں کہ برائلر کی قیمت متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی دور ہو گئی ہے ۔برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے دکاندار بھی پریشان ہیں ،،دکاندار کہتے ہیں کہ فارمر کی جانب سے برائلر کا ریٹ بڑھانے کے لیے مرغی بلیک میں سیل کی جا رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں