ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچانے والا ڈرائیور گرفتار
ٹرانسفارمر کو نقصان کا شکار بنانے والے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 261 رب کے قریب پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور ملزم وسیم کو حراست میں لے لیا جس نے دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرک کو بجلی کے ٹرانسفارمر میں دے مارا اور ٹرانسفارمر تباہی کا شکار بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کار روائی شروع کردی۔