لاپتہ ہونے والے نوجوان کا تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا
گلبرگ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کا تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ گلبرگ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محلہ محمد پورہ کے رہائشی اظہر لودھی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 17 سالہ بیٹا عبداللہ گھر سے ضروری کام کے سلسلے میں باہر نکلا جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تو درج کرلیا لیکن لاپتہ ہونے والے نوجوان کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔