ڈی پی او ٹوبہ کی کھلی کچہری ،تھانہ صدر کمالیہ کی انسپکشن
ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ڈی ایس پی کمالیہ دفتر میں کھلی کچہری لگائی ، اورتھانہ سٹی کمالیہ اور تھانہ صدر کمالیہ کی انسپکشن کی
کمالیہ (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کھلی کچہری میں آنے والے عوام الناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل سننے کے علا وہ اہم مقدمات کے فریقین کو بھی سنا اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔ انہوںنے تھانے کاریکارڈ چیک کیا اور مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی ۔