تعلیمی اداروں کو 100 فی صد ویکسی نیشن مکمل کرنے کا ہدف
سکریننگ کی جائے گی،بغیر ویکسین سٹاف پر کالج و سکول سیل کردیا جائے گا
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام تعلیمی اداروں کے سٹاف کی 100 فی صد ویکسی نیشن مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ورنہ ادارے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاک ڈاون کے بعد کھلنے والے تعلیمی اداروں کی کڑی سکریننگ کی جائے گی اور بغیر ویکسین سٹاف پر کالج و سکول کو سیل کردیا جائے گا ، تمام تعلیمی ادارے اپنے اساتذہ اور سٹاف کے کورونا سرٹیفکیٹس ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور سی ای او ایجوکیشن کے دفاتر میں جمع کرائیں۔