والدین کے احتجاج کے باوجود مقامی نمائندوں نے سنی ان سنی کر دی

والدین کے احتجاج کے باوجود مقامی نمائندوں نے سنی ان سنی کر دی

گورنمنٹ گرلز سکول کی طالبات پینے کے پانی سے محروم،1800طالبات ہینڈ پمپس سے مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں

لالیاں(نمائندہ دنیا)شدید گرم موسم میں طالبات گھر سے بوتلوں میں پانی بھر کر لاتی ہیں،والدین کی طرف سے احتجاج اور مطالبے کے باوجود مقامی نمائندوں نے سنی ان سنی کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے بنیادی ضرورت کی فراہمی کے لیے سکول میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کا مطالبہ کر دیا گیا ، تحصیل لالیاں کے مرکزی ہیڈ کوارٹر لالیاں میں قائم گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم 1800 سے زائد زیر تعلیم طالبات مشکلات کا شکار ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں