لین دین کے تنازع پر فیکٹری میں گھس کر شہری پر تشدد

لین دین کے تنازع پر فیکٹری میں گھس کر شہری پر تشدد

لین دین کے تنازع پر فیکٹری میں گھس کر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مقدمہ کی لپیٹ میں آگئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے ڈی ٹائپ گول کے قریب واقع فیکٹری کے مالک قیصر گلفام نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی فیکٹری میں موجود تھا کہ سلیمان اور اس کے دیگر ساتھی اسلحہ کے زور پر فیکٹری میں داخل ہوگئے اور لین دین کے تنازع پر اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ فیکٹری میں توڑ پھوڑ کرنے لگے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کار روائی شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں