ٹوبہ:کم اجرت ملنے پر بھٹہ مزدوروں کی احتجاجی ریلی ، دھرنا

ٹوبہ:کم اجرت ملنے پر بھٹہ مزدوروں کی احتجاجی ریلی ، دھرنا

ریلی چونگی گوجرہ روڈ سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے اختتام پذیر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار )بھٹہ مزدوروں نے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت نہ ملنے پرضلعی انتظامیہ اور لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ،ریلی چونگی گوجرہ روڈ سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ،جسکی قیادت پاکستان بھٹہ مزدور یونین رجسٹرڈ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد شبیر نے کی ،جبکہ ریلی میں بھٹہ مزدور خاتون رہنما ساجدہ پروین سمیت بھٹہ مزدور خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء محنت کش مرد و خواتین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،ریلی کے شرکاء نے شہباز چوک میں آدھ گھنٹہ احتجاجی دھرنا بھی دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں