پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر

پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر

گوشت چھوٹا 950 روپے ،گوشت بڑا 450 فی کلوکے حساب سے فروخت ہوگا

فیصل آباد(نامہ نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزادکی صدارت میں ہواجس میں اشیائے ضروریہ کی تھوک وپرچون قیمتیں مقرر کی گئیں۔ چنا سفید موٹا کی تھوک قیمت 167روپے فی کلوگرام اور پرچون قیمت 172روپے فی کلوگرام ہوگی اس طرح چنا سفیدباریک 132روپے اور 135 روپے ،چنا سیاہ موٹا120روپے اور 124روپے فی کلو گرام،چنا سیاہ باریک114 روپے اور 118 روپے فی کلوگرام،دال چنا موٹی 123 روپے اور 128روپے ،دال چنا باریک116 روپے اور 120روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری بغیر دھلی 113اور 118،دال ماش دھلی ہوئی 220اور 226روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی 193 اور 198 روپے فی کلوگرام،دال مسورموٹی 160اور 165روپے فی کلوگرام،دال مسور باریک 178 روپے اور 183روپے فی کلوگرام،بیسن 124 روپے اور 128روپے فی کلوگرام،چاول باسمتی سپرکرنل نیا 110اور 115روپے فی کلو گرام، چاول باسمتی سپر کرنل پرانا 115اور 120روپے فی کلو گرام،چاول اری پرچون میں 60 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔دودھ 95روپے فی کلوگرام،دہی 100 روپے ،گوشت چھوٹا 950 روپے ،گوشت بڑا 450روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔روٹی سو گرام وزنی 7روپے ،روٹی خمیری 8 روپے ،نان سادہ 10 روپے اور ایک کلو گرام برف کی قیمت 5روپے ہوگی۔ پھلوں،سبزیوں اور چکن کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے تاجروں ودکانداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گرانفروشی سے گریز اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں