اسسٹنٹ کمشنر صدر کا بنیادی مرکز صحت کا اچانک دورہ
اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے بنیادی مرکز صحت چک 226 رب کا اچانک دورہ کیا
فیصل آباد(نامہ نگار خصوصی)اور ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری،ادویات کے سٹاک،مشینری کی ورکنگ حالت سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے انتظامی وطبی امور کو ہمہ وقت چوکس رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز صحت کا رخ کرنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔