ٹوبہ:ڈپٹی کمشنر کا ٹیکوپارک کا دورہ سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

ٹوبہ:ڈپٹی کمشنر کا ٹیکوپارک کا دورہ  سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ٹیکوپارک کا دورہ کرکے پارک میں شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنرنے میونسپل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر پارک میں جھولوں اور گراسی لان کی حالت کو بہتر بنایاجائے ،پارک میں پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور پارک کے گیٹس اورآہنی گرل پر رنگ و روغن کیا جائے ، پارکوں کے گیٹس اور دیواروں پر لگے پوسٹرز اور بینرز کو اتارا جائے ، مختلف ڈیزائن کی خوبصورت لائٹس روشنی کے لئے لگائی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں