جڑانوالہ:مرکزی قبرستان بارش سے متاثر ، قبریں زمین بوس

جڑانوالہ:مرکزی قبرستان بارش سے متاثر ، قبریں زمین بوس

ہرطرف کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے ،قبروں پر مٹی ڈالی جائے :لو گوں کا مطالبہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )حکام کی غفلت کے باعث لاہور روڈ پر واقع شہر کا مرکزی قبرستان بارش کے پانی میں ڈوب گیا، کئی قبریں بیٹھ گئیں۔ حالیہ ہونے والی بارشوں نے مرکزی قبرستان میں حکام کی غفلت کے باعث تباہی مچا دی ہے سالوں پرانا قبرستان صفحہ ہستی سے ختم ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ قبرستان میں ہر طرف کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے ۔ کئی قبریں مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی ہیں۔ پانی قبروں میں داخل ہونے سے درجنوں ڈھانچے نظر آرہے ہیں۔ عوام الناس نے متعلقہ حکام اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ زمین بوس ہونے والی قبروں پر مٹی ڈالی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں