ریونیو ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ
ضلعی انتظامیہ نے ریونیو ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا
فیصل آباد(نیوزرپورٹر) جلد نادہندگان کی جائیدادیں قرق کر لی جائیں گی ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے اسسٹنٹ کمشنزر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ریونیو ٹیکس نادہندگان کی جائیدادوں کو بلاک کر دیا جائے اور جائیدادوں کی قرقی کے وارنٹ بھی جاری کئے جائیں جس کے بعد نادہندگان کی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی جائے ، اس حوالے سے نادہندگان کی فہرست تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔