شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی کو عمر قید،آشنا کوسزائے موت

شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی کو عمر قید،آشنا کوسزائے موت

مجرمہ تانیہ اورارسلان کو پانچ پانچ لاکھ جرمانہ ،عدم ادائیگی پر مزیدقیدہوگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنیوالی مجرمہ کو عمر قید اور اسکے ساتھی کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمرالزمان نے تھانہ سرگودھا روڈ کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرمہ تانیہ بی بی کو عمر قید اسکے آشنا ارسلان کو سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرموں کو ایک ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق مجرمہ نے سرگودھا روڈ کے علاقہ میں اپنے شوہر مزمل کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں