لڑکی کوتنگ کرنے پرنوجوان کی درگت ،سرکے بال مونڈدیئے
لڑکی کو ٹیلی فون کرکے تنگ کرنے والے نوجوان کی لڑکی کے گھر والوں نے درگت بنا دی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لڑکی کو ٹیلی فون کرکے تنگ کرنے والے نوجوان کی لڑکی کے گھر والوں نے درگت بنا دی استرے کے ساتھ سر کے بال بھی مونڈ ڈالے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ حبیب ٹاؤن میں زوہیب نامی شہری کو ولید اور دو نامعلوم افراد پکڑ کر لے گئے اورتشدد کا نشانہ بنا کر ریزر کے ساتھ اس کے بال کاٹ کر گنجا کردیا۔