پینسرہ :کولڈ سٹور مافیا سڑکوں پر قابض، روڈ بلاک

پینسرہ :کولڈ سٹور مافیا سڑکوں پر قابض، روڈ بلاک

کچرا اٹھانے کی بجائے روزانہ آگ لگا نے کا سلسلہ جاری ،دھوئیں سے ماحول آلودہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا)موسم بدلتے اور کیلے کا سیزن آتے ہی کولڈ سٹور مالکان نے سرکاری سڑکوں پر قبضہ جما لیا نیو سبز منڈی کی اطراف چھوٹا بائی پاس کی اطراف میں کیلے کی باقیات پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سڑکیں بلاک ہونے سے ٹریفک گذرنا محال ہو چکا کولڈ سٹور مافیا ایک جگہ مختص کرنے کی بجائے کوڑا کچرا مین شاہراہوں پر پھینکنے کے بعد اسے روز انہ کی بنیاد پر آگ لگا دیتے ہیں جس سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل ماحول کو آلودہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں دھوئیں کے باد ل ہونے سے سڑک پر سامنے سے آنے والی گاڑیاں نظر نہیں آتیں جس سے حادثات میں ا ضافہ ہو رہا ہے شہریوں نے اے سی صدر اور کمشنر فیصل آباد سمیت محکمہ ماحولیات کے اعلیٰ افسروں سے موجودہ صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری املاک کا نقصان کرنے اور ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارر وائی کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں