فیسکو کی خصوصی ریکوری مہم چھٹی کے روز بھی جاری رہی

فیسکو کی خصوصی ریکوری مہم چھٹی کے روز بھی جاری رہی

ریکوری سٹاف نے موقع پر ریکوری کی ،ادائیگی نہ کرنے پر کنکشن منقطع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیسکو کی خصوصی ریکوری مہم ہفتہ کو چھٹی کے روز بھی جاری رہی ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیر احمد کی ہدایت پرفیسکو کے پانچوں سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کی زیرنگرانی ایکسئین اور ایس ڈی اوحضرات سٹاف کے ہمراہ فیلڈ میں ڈیفالٹرزسے ریکوری میں مصروف رہے ۔ فیسکوواجبات ادا نہ کرنے والے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف خصوصی آپریشن کررہی ہے ۔ سرکاری چھٹی کے باوجود فیسکو کے تمام آپریشن اور ریونیو دفاتر کھلے رہے اورنادہند گان صارفین سے زیادہ سے زیادہ ریکوری کو یقینی بنایا گیا ۔ ریکوری سٹاف نے گھریلو ،کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے بل چیک کئے اور نادہندگان سے موقع پر ریکوری کی جبکہ واجبات ادانہ کرنے والوں کی بجلی منقطع کردی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں