عمران خان ہاکی میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں: عثمان شیخ

عمران خان ہاکی میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں: عثمان شیخ

گراس روٹ لیول پر پرموٹ نہ کرنے تک ہاکی کو عروج پر لے جانا مشکل ہے

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہاکی کو پستی سے نکال کربہتری کے لئے ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہو ئے اقدامات اٹھائیں۔تاکہ اسے بلندی تک لے جایا جاسکے ۔جب تک گراس روٹ لیول پر ہاکی کو پرموٹ نہیں کیا جائیگا اس وقت تک ہاکی کو عروج کی بلندیوں پر لے جانا مشکل ہے ۔گوجرہ نے دنیاہاکی میں تہلکہ مچایا ہے اس وقت تک قومی ہاکی ٹیم کی تشکیل نہیں ہو تی تھی جب تک اس میں گوجرہ کے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا جاتا تھاسرزمین گوجرہ کو ہاکی میں نمایاں خدمات کی بدولت اولمپیک ویلیج کے اعزازسے نوازاگیاہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق کپتان وکوچ قومی ہاکی ٹیم محمد عثمان شیخ نے انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی ایم عثمان تنویر کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر خاور جاوید انٹر نیشنل سمیت دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں