بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو قطرے پلائیں :ڈاکٹر کاشف

بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو قطرے پلائیں :ڈاکٹر کاشف

یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل ، والدین محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف کمبوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 20 ستمبر سے 24 ستمبر تک پولیو مہم جاری رہے گی اور پولیو مہم کے دوران پیدائش سے لیکر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر قطرے پلائے جائیں گئے جبکہ وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گے ڈاکٹر کاشف کمبوہ نے مزید بتایا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی اور لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے پولیو ٹیمیں لاری اڈوں،پبلک مقامات ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی والدین کو چاہیے کہاپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں