ٹو بہ ٹیک سنگھ:کروڑوں سے تعمیر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ٹو بہ ٹیک سنگھ:کروڑوں سے تعمیر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سڑک کے کناروں پر عرصہ سے گہرے گڑھے موت کے پروانے بن گئے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ ہائی وے کی غفلت کے باعث کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئی ،ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں ‘‘پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے ’’ پروگرام کے تحت وریام روڈ جاجہ پل سے تین دیہات چک نمبر 401ج ب ،402ج ب اور 403ج ب کو جانے کیلئے ساڑھے 10کروڑ روپے کی لاگت سے 8کلومیڑ کارپٹ روڈ تعمیر کی گئی تھی ،تاہم محکمہ ہائی وے کے بیلداروں کی عدم توجہی سے مذکورہ سڑک کے کناروں پر طویل عرصہ سے گہرے خو نی گڑھے موت کے پروانے بن گئے ہیں اور خطیر قومی سرمایہ ضائع ہو نے کا احتمال پیدا ہو گیا ہے ، عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے کنارے خونی گڑھوں کو بند کر نے اور اس سڑک کی مر مت کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں ،نیز فرائض میں غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں