جھنگ : 795خاندانوں میں 3کروڑ57لاکھ 40ہزار تقسیم

جھنگ : 795خاندانوں میں 3کروڑ57لاکھ 40ہزار تقسیم

50 ہزار روپے سے زائد مالیت کے قرضہ حسنہ کے چیک دیئے جا رہے ہیں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعظم احساس سکیم کے تحت اور اخوت کے توسط سے 795خاندانوں میں 3کروڑ57لاکھ 40ہزار روپے مالیت کے قرضہ حسنہ کے چیک تقسیم کئے ۔اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل اور ریجنل منیجر اخوت خالد محمود بھی موجود تھے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ وزیراعظم احساس سکیم کے تحت فلاحی تنظیم اخوت کے زیر اہتمام بیوہ، خصوصی افراداور خواجہ سراؤں میں پچاس ہزار روپے سے زائد مالیت کے قرضہ حسنہ کے چیک دیئے جا رہے ہیں تاکہ وہ چھوٹے کاروبار سے اپنے خاندان کی بہتر انداز میں کفالت کر سکیں گے ۔ ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم احساس سکیم غربت سے خوشحالی کا سفر، اثاثہ جات ، بلاسود قرضوں کی فراہمی اور ہنر سازی کا جامع پروگرام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں