64منافع خوروں کو75ہزارروپے جرمانہ کر دیا گیا

64منافع خوروں کو75ہزارروپے جرمانہ کر دیا گیا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں 879انسپکشنز کیں

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی چیکنگ اور اوورچارجنگ پرگرانفروشوں کو جرمانے کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ روز64منافع خوروں کو75ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں 879انسپکشنزکرکے اشیائے خورونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکانداروں کوموقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں