نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کاٹویٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پرعیدمیلادالنبی ﷺ کی خوشی میں چراغاں
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان نےبنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ کی تصویرٹویٹ کردی
  • بریکنگ :- ربیع الاول کی تیاریاں جاری ہیں،وزیراعظم عمران خان
Coronavirus Updates

تاجر ناجائر منافع خوری و ذخیرہ اندوزی نہ کریں :ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

تاجر ناجائر منافع خوری و ذخیرہ اندوزی نہ کریں :ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

دنیا اخبار

گراں فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن سے اشیا کی قیمتیں معمول پر آ گئی ہیں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کہا ہے کہ عوام کو کھانے پینے کی اشیا سستے داموں فراہم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی زیر نگرانی گراں فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی بدولت اشیا خورد و نوش کی قیمتیں معمول پر آ گئی ہیں،تاہم مصنوعی مہنگائی کے بحران کو ختم کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے ضروری ہے کہ تاجر برادری عوامی خدمت کو اپنا شعاربنائیں اور ناجائر منافع خوری و ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں، انہوں نے ان خیالات کااظہار پرائس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ڈسٹر کٹ آفیسر انڈسٹریز میاں محمد عرفان،ای اے ڈی اے زاہد شریف ،ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر راحیل اشرف ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حاجی محمد اسلم ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ساجد حسین ،سر پرست مرکزی انجمن تاجران حاجی عبد الحمید ،نمائندہ صارفین میاں عاطف سعید سمیت دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں