سرکاری بقایا جات کی وصولی مہم کومزید تیز کرنے، مقررہ ہدف کا حصول یقینی بنانے کا حکم

سرکاری بقایا جات کی وصولی مہم کومزید تیز کرنے، مقررہ ہدف کا حصول یقینی بنانے کا حکم

اسسٹنٹ کمشنر صدر کی تحصیل بھر کے ریونیو افسروں سے میٹنگ ، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں کو سیل کرانے کی ہدیت ، سکاری زمینیں واگزار کرانے ، ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے تحصیل بھر کے ریونیو افسروں سے ہفتہ وارمیٹنگ کی اور ریونیو ریکوری کے اہداف سمیت بھٹہ جات کی انسپکشن،زیر التوا میوٹیشن ایشوز،پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد اور نرخناموں کی موجودگی یقینی بنانے کے حوالے سے بریفنگ لی۔انہوں نے ریونیو افسروں کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری بقایاجات کی وصولی مہم کو مزید تیز کیا جائے اورمقررہ ہدف کا حصول یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ آبیانہ،زرعی انکم ٹیکس سمیت مختلف مدات میں سرکاری وصولیوں کی پراگریس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے لہذا ریونیو افسر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔انہوں نے بھٹہ جات کی انسپکشن جاری رکھنے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو سیل کرانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ڈیجیٹل گرداوری،سرکاری اراضی پر قابض مافیا سے زمینیں واگزار کرانے اور کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کی بھی تاکید کی۔اس موقع پر ریونیو افسروں نے سرکاری بقایاجات کی ریکوری،بھٹوں کی انسپکشنز رپورٹ اورپرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد سے تفصیلی آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں