پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ

بڑے منافع خوروں کو ہاتھ ڈالیں ، کسی سے زیادتی نہ ہونے دیں،ڈپٹی کمشنر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب اور پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد تحصیل کونسل کے جناح ہال میں کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ سی پی ڈی سید منتظر مہدی بخاری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ سی پی ڈی عمران مقصودنے پرائس کنٹرول قانون 1977 کے حوالے سے لیکچرز دئیے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیتی ورکشاپ کا دورہ کیااور سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باہمی روابط کو فروغ دینے کے ضمن میں ضلع کے عوام میں اپنے تاثر کو بہترسے بہترین بنائیں، بڑے منافع خوروں کو ہاتھ ڈالیں اور کسی سے زیادتی نہ ہونے دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں،اس تناظر میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیتی ورکشاپ نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں