ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر:شیخ شاہد

 ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر:شیخ شاہد

ڈالر کے ریٹ میں اضافے نے کاروبار، معیشت کی کمر توڑ کررکھ دی ہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ریجنل چیئرمین شیخ شاہد جاوید نے صنعتکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری پھر سے تباہی کے دہانے پر ہے ۔ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری میں ویلیوایڈڈ کی بدولت ٹیکسٹائل سیکٹر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ پاکستان کی کل ایکسپورٹ کا 70 فیصد ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت میں خاص اہمیت کی حامل رہی ہے مگر افسوس 2008 سے لیکراب تک زوال پذیر ہونا شروع ہوگئی ۔ ملکی معیشت میں استحکام لانے والی اس انڈسٹری کو 2018 تک بری طرح نظرانداز کیا گیا جسکی وجہ سے یہ زبوں حالی کا شکار رہی۔ موجودہ حکومت کے آغاز پر ڈالر کا ریٹ 120 روپے تھا جبکہ آج ڈالر کا ریٹ 169 پر پہنچ چکا ہے ۔ ڈالر کے ریٹ میں اس قدر اضافے نے پاکستان کے ہر کاروبار اور معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں