اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جا کر بعض پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کاجائزہ لیا
چنیوٹ(نمائندہ دنیا) ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی و دیگر کے افسر بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے پھلوں وسبزیوں کی دستیابی اور ان کی تھوک کے حساب سے فروخت کے لئے دی جانے والی نیلامیوں کا بغور جائزہ لیااورآڑھتیوں سے کہا عام صارفین کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔