ڈپٹی کمشنر کا جھنگ روڈ کا دورہ صفائی آپریشن کاجائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر کا جھنگ روڈ کا دورہ  صفائی آپریشن کاجائزہ لیا

ڈپٹی کمشنرعلی شہزادنے صبح سویرے جھنگ روڈ کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کو چیک کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرعلی شہزادنے صبح سویرے جھنگ روڈ کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کو چیک کیا۔انہوں نے مین روڈ سمیت مختلف محلوں کی سڑکوں پرصفائی آپریشن پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول، سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان اور کمپنی کے دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنرنے ویسٹ ورکرز کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا صفائی آپریشن پر تیزرفتار عملدرآمد کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول نظر آئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں