تنخواہیں نہ ملنے پر واشنگ ایریا کے ملازمین کی ہڑتال

تنخواہیں نہ ملنے پر واشنگ ایریا کے ملازمین کی ہڑتال

ملازمین نے ٹرینیں صاف نہیں کیں،افسروں سے مذاکرات کے بعدہڑتال ختم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)تنخواہیں نہ ملنے پر واشنگ ایریا کے ملازمین نے احتجاجی طور پر ٹرینوں کو صاف نہیں کیا تفصیلات کے مطابق واشنگ ایریاز کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کرتے ہوئے واشنگ ایریا کو بند کر دیا اور ٹرینیں صاف نہیں کیں احتجاجی واشنگ ایریاز کے ملازمین نے مطالبہ کیا کہ انہیں تنخواہیں جاری کروائی جائیں جس کے بعد وہ واشنگ ایریا پر کام کریں گے ریلوے افسروں کی جانب سے ملازمین سے مذاکرات کئے گئے اور انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ دو سے تین روز میں تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی جس کے بعد ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں