ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
آئی جی پنجاب نے متعدد ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب نے متعدد ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد محمد افضل کو ڈی پی او راجن پور تعینات کردیا گیا ہے ،مہند افضل فیصل آباد میں 9 ماہ تک بطور ایس ایس پی آپریشنز ذمہ داریاں اداکرتے رہے ہیں ، آئی جی پنجاب سردار علی خاں نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔