کینال روڈ چک203 اور 204 میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

کینال روڈ چک203 اور 204  میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے کینال روڈ چک203 اور 204 میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے روڈکو تجاوزات سے پاک کرادیا

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)کامیاب آپریشن کے بعدروڈ پرٹریفک بلاتعطل رواں دواں ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پولیس فورس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سٹاف کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کی۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں