گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول میں روڈ سیفٹی سیمینار

گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول میں روڈ سیفٹی سیمینار

قوانین سے آگاہی ٹریفک حادثات سے بچا سکتی ہے ،ملک امین،رضوان بھٹیگاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز چسپاں،رولز کے متعلق معلوماتی و آگاہی پمفلٹس تقسیم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)موبائل ایجوکیشن پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن نے ڈی ایس پی ملک محمد امین کی زیرِ صدارت گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول حاجی آباد میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینارمیں پرنسپل نعیم اختر،انچارج محمد اختر بٹ جبکہ طلبا و اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ملک محمد امین اور انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے طلبا کو روڈ سیفٹی و ٹریفک اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے متعلق آگاہی لیکچرز دیتے ہوئے کہا دنیا میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ٹریفک حادثات ہیں اور ان میں 92فیصد حادثات انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آتے ہیں ۔ قوانین سے آگاہی ہمیں ٹریفک حادثات سے بچا سکتی ہے ۔اس دوران انہوں نے طلبا میں روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق معلوماتی و آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے اور سست رفتار گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز بھی چسپاں کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں