معذور مسافروں کوریلوے پلیٹ فارم تک رسائی مشکل

معذور مسافروں کوریلوے پلیٹ فارم تک رسائی مشکل

لواحقین معذور افراد کوگود میں اٹھا کر ٹرین میں سوار کروانے پرمجبورہوگئے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ریلوے سٹیشن پر معذور مسافروں کو پلیٹ فارم تک رسائی مشکل ، ریلوے سٹیشن ریمپس اور وہیل چیئرز سے محروم ، معذور افراد کو ان کے لواحقین گود میں اٹھا کر ٹرین میں سوار کروانے لگے ، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر معذور مسافروں کیلئے وہیل چیئر تک کا انتظام نہیں ہے اور اگر ایسے مسافر جو اپنی وہیل چیئر ساتھ لاتے ہیں ان کیلئے ریلوے سٹیشن پر ریمپس بھی نہیں ہیں تمام مسافروں کو پلیٹ فارم تک جانے کیلئے سیڑھیاں کراس کرنا پڑتی ہیں ایسے میں چلنے پھرنے سے قاصر بزرگ اور معذور مسافروں کو اور انکے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، زیادہ تر بزرگ اور معذور مسافروں کو انکے لواحقین گود میں اٹھا کر پلیٹ فارم تک لے کر جاتے ہیں اور ٹرین میں سوار کرواتے ہیں ، ریلوے انتظامیہ کے مطابق بزرگ اور معذور مسافروں کی پریشانی انکے علم میں ہے تاہم فنڈز کی کمی کے باعث ریلوے وہیل چیئرز اور ریمپس کا انتظام نہیں کر پا رہی ،فنڈز ریلیز ہوتے ہی بزرگ اور معذور افراد کیلئے وہیل چیئرز کیساتھ لوہے کے ریمپس بنوائے جائینگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں